سنی دعوت اسلامی کے امیر مولانا شاکر ۴ سوالوں کے جواب جلد دیں!
سنی دعوت اسلامی کے امیر مولوی شاکر صاحب جلد از جلددرج ذیل سوالوں کے جواب دیں۔
۱) اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے لہٰذا ہم بھی کسی کو درود پاک پڑھنے کا حکم دیں تو صحیح ہے یا غلط؟
۲) اگر کوئی مقرر قرآن پاک کے اس حکم کا مذاق اُڑائے، اس کی مخالفت کرے اور اس کو معاذاللہ رسم بد قرار دے تو اُس کا کیا حکم ہے؟
۳) ’’درود پاک پڑھنے کا حکم دینا رسمِ بد ہے‘‘، معاذ اللہ یہ بات آپ کی تنظیم کے سالانہ اجتماع کے اسٹیج سے آزاد میدان، ممبئی میں کہی گئی،کیا اُس مقرر نے توبہ و رجوع کیا؟ اگر نہیں کیا تو وہ مسلمان رہا یا خارجِ اسلام ہے؟ کیا آپ نے اس مقررسے علاحدگی اختیار کی اور اس کا اعلان کیا؟
۴) جید علمائے کرام کی آڈیو سن کر اور متعدد معتبر لوگوں کی زبانی یہ معلوم ہورہا ہے کہ عالم اسلام کے عظیم روحانی و مذہبی پیشوا،جانشین حضور مفتی اعظم، تاج الشریعہ، حضرت علامہ مفتی محمداختر رضا خاں قادری علیہ الرحمہ کے سامنے آپ نے اسی بدزبان گمراہ مقرر کے بارے میں یہ لکھ کر دیا تھااور وعدہ کیا تھا کہ میں اُس شخص کو ۶ مہینے میں ٹھیک کرلوں گا اور اگر وہ صحیح نہیں ہوا تو میں خود اُس سے الگ ہوجاؤں گا۔ پھر کئی ۶ مہینے گزر گئے مگر نہ وہ سدھرا نہ آپ اُس سے الگ ہوئے ،یہاں تک کہ وہ مقرر مزید بگڑ گیا اور اوپر بیان کی گئی گمراہیاں اس نے آپ کے وعدے کے بعد آپ ہی کے اسٹیج سے بکیں پھر بھی آپ نے اس کو نہیں چھوڑا۔ لہٰذا کیوں نہ کہا جائے کہ آپ نے جید علمائے کرام کے ہاتھوں پر کیے گئے وعدے کو ٹھکرا دیا ، اپنی زبان سے پھر گئے اور ہدایت کی بجائے گمراہی کو گلے لگالیا؟
سنی دعوت اسلامی کے بارے میں قاضیٔ گجرات، خلیفہ تاج الشریعہ حضرت مولانا سید سلیم باپو صاحب قبلہ کا ایک زبردست مختصر بیان جو پورے ملک میں وائرل ہورہا ہے:
سنی دعوت اسلامی کے مولوی شاکر کے نہایت پسندیدہ مقرر صلح کلی مولوی زہر بددین نے سنی دعوت اسلامی کے اسٹیج سے آزاد میدان میں جو کھلم کھلا گمراہی بکی تھی اور زہر اُگلا تھا اس کے کچھ نمونے سنیے:
سنی دعوت اسلامی کے سرپرست مولوی زہر بددین نےقرآنی حکم پر عمل کو معاذاللہ رسمِ بد (بُرا رواج) قرار دیا، اِس کا ردشہزادۂ صدرالشریعہ ،حضور محدث کبیر حضرت علامہ مفتی محمد ضیاء المصطفےٰ قادری امجدی مدظلہ العالی کی زبانی سنیے:
سنی دعوت اسلامی کے تعلق سے جید علمائے اہلسنت کا حکم جاننے کیلئے کلک کیجیے:
اس تعلق سے مزید تفصیل جاننے کیلئے ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوجائیں:
کیا آپ نے کِلکِ رضا کا تعاون کیا؟
اگر نہیں تو اِس طرف بھی کچھ توجہ کیجیے کیونکہ کسی بھی مشن کو جاری رکھنے کیلئے اخراجات کی ضرورت پڑتی ہے!اس کے بغیر کام کرنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور ہر منصوبے پر عمل نہیں ہوپاتا۔ نیچے بٹن پر کِلک کریں:-
Bahar e Shariat Mukammal Ghar Baithe Discount Hadiye Me Hasil Karne Ke Liye Niche Click Karen.