امین القادری نے نسب بدلا ہے

امین القادری نسب بدل کر سید ہوا ہے!

مالیگاؤں کے متنازعہ مبلغ امین القادری نے خود اعتراف کیا ہے کہ ہمارا خاندان کئی پشتوں سےشہر مالیگاؤں میں آباد ہے، اگر واقعی ایسا ہے تو  مالیگاؤں والے اس کی سیادت کا انکار کیوں کرتے ہیں؟ اگر  اُس کے سید ہونے کا انکار کرنے والے اُس کے باپ دادا کے وقت سے اعتراض کیے ہوتے تو اس کے باپ دادا نے اس کا جواب دیا ہوتا اور اس تعلق سے اُن کی کوئی وضاحت آئی ہوتی کہ ہم سید ہیں اور ہماری سیادت پر اعتراض کرنے والے غلطی پر ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ امین القادری کی زندگی سے پہلے کسی نے اس کے نسب پر اعتراض نہیں کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے باپ دادا نے خود کو کبھی سید کہا یا کہلوایا ہی نہیں تھا اور شہر کے لوگ بھی انھیں سید نہیں جانتے تھے، نہ سید کہتے تھے اسلئے کبھی سیادت کے انکار کی نوبت ہی نہ آئی۔ سیادت پر اعتراض تو اس وقت ہوا جب امین القادری نے خود کو سید کہنا شروع کیا۔
آج سے تقریباً 24سال پہلے جب امین القادری نے مالیگاؤں والوں کو خبر دی کہ میں سید ہوں۔۔! اس سے پہلے پوری دنیا میں کسی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ سید ہے، یہاں تک کہ اس کے باپ کو بھی علم نہیں تھا۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امین القادری کو کس نے کہا کہ تم سید ہو؟ اور جب اس کا باپ زندہ تھا تو بتانے والے نے اس کے باپ کو کیوں نہیں بتایا؟
بہر حال جب امین القادری نے خود کو سید کہا تو شہر مالیگاؤں میں چاروں طرف سے اعتراض کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔  حالانکہ مالیگاؤں میں سید اور بھی ہیں اور عالم و مولانا اور مفتی بھی بہت ہیں، لہٰذا یہ کہنا فضول ہے کہ حسد کی بنیاد پر لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ، اسی طرح اس بات کی بھی کوئی گنجائش نہیں کہ سنی دعوت اسلامی سے منسلک ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اس کی مخالفت کی کیونکہ اس وقت تک سنی دعوت اسلامی کے خلاف اکابر علماء کا کوئی حکم نہیں آیا تھا اور آج بھی کچھ شہروں میں سید گھرانے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس تنظیم سے منسلک ہیں لیکن اس کی بنا پر کوئی ان کی سیادت کا انکار نہیں کرتا۔ لیکن امین القادری پر سیادت کے تعلق سے لوگوں کا اعتراض مسلسل ہوتا رہا جس کی وجہ سے بالآخر اس نے  اپنے وہابی دوستوں کی مدد سے میونسپل کارپوریشن میں پیدائش کے اندراج کے رجسٹر میں خود کے نام کے ساتھ سید کا اضافہ کروا دیا۔ آپ اُس رجسٹر کا عکس (فوٹو) نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں صاف نظر آرہا ہے کہ اس کے نام امین علی आमिन अलीکے اوپر لفظ سید یعنی  ہندی میں لفظ    सय्यद بعد میں بڑھایا گیا ہے کیونکہ وہ اوپر لکھا ہوا ہے، جبکہ اُس رجسٹر میں عموماً ایسا نہیں کیا جاتا اور طویل نام لکھنے کیلئے نیچے کی لائن استعمال کی جاتی ہے۔
دوسری علامت یہ کہ اس اضافہ شدہ لفظ سید میں جتنے حروف استعمال ہوئے ہیں یعنی   स, य, द یہ تینوں حروف اُسی رجسٹر میں دوسری جگہ بھی استعمال ہوئے ہیں۔ اگر آپ دونوں کی شکلوں پر غور کریں تو اُن میں فرق صاف محسوس کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لفظ سید بعد میں بڑھایا گیا ہے۔  (زوم کرکے دیکھیں)
پہلے امین القادری کا نام اس طرح لکھا تھا:
आमिन अली 
سید کا لفظ بڑھوانے کے بعد اس طرح ہوگیا:
सय्यद आमिन अली
اسی طرح اس کے باپ کا نام پہلے اس طرح لکھا تھا
यासीन अली सरवर अली
سید کا لفظ بڑھوانے کے بعدوالد کا نام  اس طرح ہوگیا:
सय्यद यासीन अली सरवर अली
امین القادری کے نام میں جو لفظ سید بعد میں بڑھایا گیا  اس کے حروف میں صاف  فرق ہے۔ 

پیدائش کے رجسٹر میں  لفظ سید کا اضافہ کروانے کے بعد امین القادری نے 16 نومبر 2017 ء کو  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے اپنا برتھ سرٹیفکٹ جاری کروایا تو اس میں سید لکھا ہوا ملا۔  نیچے بغور دیکھیے اور سرٹیفکٹ کی تاریخ بھی دیکھیے۔:

جب امین القادری نے اپنے نام کے ساتھ سید لکھا ہوا برتھ سرٹیفکٹ جاری کروایا تو   مالیگاؤں کی سنی تنظیموں کے  ذمہ داران نے29  نومبر 2017 ء کوامین القادری کے دادا سرور علی کی وفات کا سرٹیفکٹ  (Death Certificate) حاصل کیا۔ اُس میں اس وقت بھی  اُس کے دادا کے نام کے ساتھ   سید نہیں لکھا ہوا تھا۔ آپ نیچے بغور دیکھیے اور سرٹیفکٹ کی تاریخ بھی دیکھیے:

اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ امین القادری حقیقتاً سید نہیں ہے بلکہ اس نے  نسب بدل کر خود کو سیدکہنا اور کہلوانا شروع کیا ہے اور ایسے ہی شخص کے بارے میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے:  
من ادعی الی غیرابیہ فعلیہ لعنۃ ﷲ والملٰئکۃ والناس اجمعین لایقبل ﷲ منہ یوم القیٰمۃ صرفا ولا عدلا، ھذا مختصر۔
یعنی جو اپنے باپ کے سوا  دوسرے کی طرف اپنے آپ کو نسبت کرے، اس پر خود اﷲ تعالیٰ اور سب فرشتوں اور آدمیو ں کی لعنت ہے، اﷲ تعالٰی قیامت کے دن اس کا نہ فرض قبول کرے نہ نفل۔ مختصراً۔
 المعجم الکبری، حدیث ۶۴، مروی از عمرو بن خارجہ، المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۷ /۳۴
(فتاویٰ رضویہ مترجم ج 13 ص 86)

مالیگاؤں کے ایک ذمہ دار عالم حضرت مولانا مفتی محمد عرفان رضا مصباحی صاحب قبلہ   کی زبانی نسب بدلنے والے جاہل مبلغ کی حقیقت ضرور سُنیں!

خلیفہ حضور تاج الشریعہ و حضور محدث کبیر حضرت علامہ مفتی شمشاد احمد مصباحی مدظلہ العالی کی زبانی نسب بدلنے والوں  اور شیعوں کی عید غدیر سے مشابہت   کرنے والوں کا شرعی حکم

اس تعلق سے مزید تفصیل ان شاء اللہ تعالیٰ  آئندہ پیش کی جائے گی۔ اس  لئے آپ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں ضرور شامل ہوجائیں:

اس تعلق سے مزید تفصیل جاننے کیلئے ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوجائیں:

مولائے کائنات حضرت سیدناعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاپیغام تمام  امت مسلمہ کے نام!

کیا آپ نے کِلکِ رضا کا تعاون کیا؟
اگر نہیں تو اِس طرف بھی کچھ توجہ کیجیے  کیونکہ کسی بھی مشن کو جاری رکھنے کیلئے اخراجات کی ضرورت پڑتی ہے!
اس کے بغیر کام کرنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور ہر منصوبے پر عمل نہیں ہوپاتا۔ نیچے بٹن پر کِلک کریں:-

کِلک رضا  کا نمبر
 ہر واٹس گروپ میں ایڈ کروائیے:

(+91) 705 86 786 86

امین القادری کی دوستی وہابیوں سے ہے!  ثبوت دیکھنے کیلئے کِلک کیجیے:

رضا اکیڈمی کے شکیل احمد سبحانی  نے امین القادری سے چند اہم سوالات کیے ہیں جن کا جواب وہ آج تک نہیں دے سکا ہے:

امین القادری ایک منہاجی  یعنی طاہرالپادری کی پیروی کرنے والے پر دل و جان سے فدا ہے، بٹن دبا کر تفصیل دیکھیے:

سنی دعوت اسلامی کے امیر مولوی شاکر سے مالیگاؤں کے عوام کئی سالوں سے ۴ انتہائی اہم مگرآسان سوال پوچھ رہی ہے لیکن وہ ہر بار جواب دیے بغیر مالیگاؤں سے واپس چلے جاتے ہیں۔ تفصیل کیلئے کلک کیجیے:

Bahar e Shariat Mukammal Ghar Baithe Discount Hadiye Me Hasil Karne Ke Liye Niche Click Karen.

سنی دعوت اسلامی کے تعلق سے جید علمائے اہلسنت کا حکم جاننے کیلئے کلک کیجیے:

Don`t copy text!